کراچی ( اسٹاف رپورٹر )یلو لائن منصوبہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کے الیکٹرک کے درمیان معاملات طے، انفرا اسٹرکچر کی منتقلی کا تنازع طے ہونے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کیس واپس لے لیا، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی۔ تفصیلات کے مطابق یلو لائن منصوبے کی تعمیرات کے دوران انفرا اسٹرکچر کی منتقلی کا تنازع پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کے الیکٹرک کے درمیان معاملات طے پاگئے، درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لے لی۔ ہائی کورٹ میں یلو لائن منصوبے کی تعمیرات کے دوران کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کی منتقلی کے تنازع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔