• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDA انتظامیہ کا بڑا ایکشن، خفیہ رپورٹس پر 85 افسر اور اہلکار ہٹا دیے

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)سی ڈی اے انتظامیہ کابڑا ایکشن، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس پر فیز ون میں85افسروں اور اہل کاروں کو فور ی عہدوں سے ہٹا دیا۔ ڈی جی سے لیکر ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر تک کے افسران شامل ہیں۔ متاثرہ افسروں میں ڈی جی اسلام آباد واٹر سردار خان مری‘ ڈائریکٹر لاء عبدالخالق بوریرو، ڈائریکٹر لیبر ریلیشنزممتاز علی، ڈائریکٹر ایڈمن واٹر، افتخار علی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایم سی آئی، محمد کاشف شاہ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میٹرو بس رانا طارق شامل چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری سے ایچ آر ڈی نے تحریری احکامات تحت سینئر ترین افسران سے لے کر جونیئر فیلڈ اسٹاف تک متعدد ذمہ داریاں واپس لے لیں۔ دوسرے مر حلے میں مزید جن افسروں اور ملازمین کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے ان میں ڈی جی اسلام آباد وا ٹر سردار خان مری ‘ ڈائریکٹر لاءعبدالخالق بوریرو ، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی، ناصر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اسکیپ پارکس، پارکس، علی اصغر گوپانگ، پراجیکٹ ڈائریکٹر عبد الحفیظ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ، ثناء اللہ ورک ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر لاء عاقل زرداری شامل ہیں۔۔ مزید افسروں ا ور اہل کاروں میں اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد رمضان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگزیکٹو، شیخ فیضان، ڈسٹرکٹ آڈٹ آفیسر، آڈٹ، مہربان خان اور آڈٹ آفیسر، آڈٹ، سلیم منہاس شامل ہیں۔ مزید افسران میں اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر، اکاؤنٹس ونگ، فہیم سمرو، آڈٹ ونگ، فرحان سکندر اور اکاؤنٹس آفیسر، اکاؤنٹس، عمران اختر شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید