کراچی (افضل ندیم ڈوگر )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور ملک بھر میں فضائی ٹریفک بری طرح متاثر ہے۔ فلائٹ ڈیٹا کے مطابق ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والی تقریباً 95 فیصد پروازوں کو اوسطاً 55 منٹ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آنے والی 69 فیصد پروازیں بھی 40منٹ کی تاخیر سے پہنچ رہی تھیں۔ جمعے کے روز مجموعی طور پر 850 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کم از کم 24 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔