• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئرلائن کی 14 پروازیں منسوخ، تاخیر کا دورانیہ 13 گھنٹے تک پہنچ گیا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )ایئر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے چوتھے روز قومی ایئر لائن کی 14پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 62 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 13گھنٹے تک پہنچ گیا۔ ہڑتال کے 4 دنوں میں 36پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ جمعہ کو کراچی لاہور، کراچی دبئی، ملتان دبئی، پشاور دبئی، اسلام اباد گلگت اور اسکردو کی 14 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی 17، لاہور کی 22، کراچی کی 8، فیصل اباد سیالکوٹ پشاور کی 15 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 1سے 5گھنٹے جبکہ لاہور کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 1سے 13 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
اہم خبریں سے مزید