• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں گاڑی چلانے والے ہوجائیں ہوشیار، ٹریفک قوانین کی کریں پابندی یا ہوجائیں جرمانے کیلئے تیار

دبئی(سبط عارف)دبئی میں گاڑی چلانیوالے ہوجائیں ہوشیار، ٹریفک قوانین کی کریں پابندی یا ہوجائیں جرمانے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں موجودہ سال کی تیسری سہ ماہی میں ڈرائیواز نے پارکنگ فیسز کی ادائیگی نہ کی تو اُن کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دبئی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دبئی میں صرف پارکنگ جرمانوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ دبئی میں پارکنگ جرمانے 63 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ جرمانے کرنے والی پارکن کمپنی نے تیسری سہ ماہی میں صرف پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 157ملین درہم (تقریباً 11.8ارب پاکستانی روپے) منافع کمایا۔ یہ کمپنی کا ریکارڈ منافع ہے۔ دبئی میں تیسری سہ ماہی میں 6 لاکھ 82 ہزار جرمانے جاری کئے گئے۔گزشتہ سال اسی مدت میں جرمانے صرف 4لاکھ 18 ہزار کئے گئے تھے۔ پارکن کمپنی کی آمدنی 43 فیصد بڑھ کر 343.3 ملین درہم (تقریباً 25.9 ارب پاکستانی روپے) ہوگئی۔ دبئی میں اوسط پارکنگ فیس 3.03 درہم فی گھنٹہ (تقریباً 230 پاکستانی روپے) ہے۔ تیسری سہ ماہی میں 98 لاکھ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اسکین کی گئیں۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 107فیصد اضافہ ہے، جب صرف 47لاکھ کار نمبر پلیٹس اسکین ہوئیں۔ دبئی میں پارکنگ مقامات کی تعداد میں بھی گزشتہ کچھ عرصے میں اضافہ کیا گیا ہے، اور اب پارکنگ مقامات 219,000 تک پہنچ گئے ہیں، جو کہ 6 فیصد زیادہ ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید