• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس ادارے کاملازم پراسرار طور پر دم توڑ گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)حساس ادارے کاملازم پراسرار طور پر دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق ایس ایس جی کمانڈو40سالہ عاصم کریم سکنہ دھیرکوٹ آزادکشمیر کھاریاں میں تعینات تھا اور چھٹی پر گھرجانے کے لئے راولپنڈی آیا جہاں وہ گلزار قائد میں رہائش پذیر اپنی ہمشیرہ کو ملنے جارہاتھاکہ اس دوران اس کی طبیعت خراب ہوئی جس پر اسے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایاگیا جہاں وہ انتقال کرگیا۔