• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے ، سینئر پوسٹ پر کنٹریکٹ افسر کی تعیناتی کا معمہ حل نہ ہو سکا

اسلام آباد (ساجد چوہدری) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک سینئر افسر کو کنٹریکٹ پر تعینات جونیئر افسر کے ماتحت کرنے کا معمہ کئی روز گزرنے کے باوجود بھی حل نہ ہو سکا ، جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے جونیئر افسر کو چارج دینے کیلئے استعمال کردہ گرائونڈ کے حقائق بارے آگاہی کیلئے ڈائریکٹر ایڈمن کو لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ مجاز اتھارٹی کی باقاعدہ منظوری اور قواعد و ضوابط کے برعکس ہی متعلقہ کنٹریکٹ افسر کو سینئر پوسٹ کا چارج دیدیا گیا جس کے نتیجہ میں ایک سینئر افسر کو اس کے ماتحت کر دیا گیا، ڈائریکٹر ایڈمن کو بھجوائے گئے آفس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر (فنانس) / اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ای ایم) آر ڈی اے رانا شعیب کی جانب سے ادرخواست جمع کروائی گئی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اسٹیٹ مینجمنٹ) آر ڈی اے کے چارج سے سبکدوش کئے جانے یا ڈپٹی ڈائریکٹر (اسٹیٹ مینجمنٹ) آر ڈی اے کے اضافی چارج کے انتظامات پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید