• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں 2بچیوں سمیت 3افراد جاں بحق

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔نصیرآباد  واسلام آباد میں دونوں کم سن بچیاں  ٹینکرو ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آئیں،اڈیالہ   کے قریب ایک حادثے کا شکار ہوا ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک کم سن بچی سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ،تھانہ نصیرآباد کوجہانزیب نے بتایاکہ میں پیدائشی معذور ہوں اور رکشہ چلاتاہوں اپنی بیوی اور دوبچیوں کے ہمراہ گلی نمبر 6میں داخل ہوکر تھوڑا آگے آیاتومیری بیٹی خوشبو بعمر 9سال جواپنی ماں اور بہن کے ساتھ رکشے کی فرنٹ سیٹ پربیٹھی تھی جس نے مجھے آوازدی کہ میراجوتا نیچے گرگیاہے جومیں نے رکشہ سائیڈ پر روک لیا اور خوشبو رکشہ سے اترکرجوتالینے گئی اسی دوران پانی والی ٹینکر ٹرالی کے ڈرائیور نے ٹینکر کوتیزی سے گلی میں موڑااور میری بیٹی کوٹکرماری جس سے میری بیٹی گلی میں گرگئی اور ٹینکر ٹرالی میری بیٹی کے اوپرسے گزر گئی جس سے میری بیٹی کی موت واقع ہوگئی۔ ادھروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے برٹش ہومز نے پرنسپل روڈ پر برٹش ہوم کے عقب میں ایک سالہ بچی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گئی، اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی وہیکل موقع پر پہنچی اور ڈیڈ باڈی کوDHQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید