اسلام آباد (ساجد چوہدری)پنجاب حکومت نے گریڈ اٹھارہ کے افسر مسعود احمد کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے جبکہ گریڈ اٹھارہ کی افسر ملیحہ ایثار کی خدمات بھی آرڈی اے کے سپرد کر دی گئی ہیں ، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسعود احمد جو کہ ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ فنانس) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی میں تعینات تھے کو فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے آر ڈی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی خالی پوسٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے ، ادھر پی ایچ اے میں تعینات گریڈ اٹھارہ کی افسر کو بھی فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے ان کی خدمات آر ڈی اے کے سپرد بطور ڈیپوٹیشن مزید تعیناتی کے لیے کر دی گئی ہیں۔