اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کی بنیادی وجہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونا ہے، جس پر پاکستان گزشتہ چھ ماہ سے مسلسل توجہ دلا رہا تھا پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت کو سفارتی اور برادرانہ انداز میں آگاہ کیا کہ دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جائے۔پاکستان کا اصولی مؤقف ہے کہ کسی بھی ملک کی سرزمین ہمسایہ ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔