اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں بائکس پر ایم ٹیگ لگنے کی ڈیڈ لائن مہلت میں 5مارچ تک اضافہ کر دیا گیا، ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے خبردار کیا ہے کہ شہری 5مارچ تک اپنی موٹر سائیکلز پر ہر صورت ایم ٹیگ لگوائیں، رمضان المبارک کے پیش نظر ایم ٹیگ سینٹرز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، مختلف سینٹرز پر 24 گھنٹے، 12 گھنٹے اور 8گھنٹے کے اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔ شہریوں سے التماس ہے کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز پر ہر صورت ایم ٹیگ لگوائیں۔