راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات میں سینئر وکیل سعید یوسف خان آئندہ سال کے لئے بار کے صدر اور قاسم محمود ملک سیکریٹری منتخب ہوگئے سینئر وکیل مجیب الرحمٰن کیانی کی سربراہی میں 18رکنی الیکشن بورڈ نے نتائج کا اعلان کردیا ۔ صدارت کی نشست پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد سعید یوسف خان 1520 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ان کے مدمقابل محمد فیصل بٹ 537 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور آفتاب عالم ورک حٹ ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے سینئر نائب صدر کی نشست پر ون ٹو ون مقابلے کے بعد شازیہ یوسف راجہ 1351ووٹ لے کر پہلے نائب صدر کی نشست پر ون ٹو ون مقابلے کے بعد نائلہ فردوس کیانی 1274 ووٹ لے کر پہلےنمبر پر رہیں۔