• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد منشیات فورس کی کارروائیاں،43لاکھ روپے سے زائد منشیات برآمد

اسلام آباد (ایوب ناصر) انسداد منشیات فورس نے 6 ملک گیر کاروائیوں میں43لاکھ روپےسے زائد مالیت کی43.19 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 6ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، باچاخان ایئرپورٹ پر قطر جانیوالے مسافر کے بیگ سے 860گرام آئس برآمد ہوئی۔ملزم گرفتار ، لاہور میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانیوالے پارسل میں الیکڑک اپلائنسز سے 2.4کلو آئس برآمد ، حیدرآباد میں گاڑی سے 20کلو چرس برآمد۔ ملزم گرفتار، شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 16.8کلو چرس برآمد.ملزم گرفتار ، بابو صابو ٹول پلازہ لاہور کے قریب 2ملزمان سے 2.8کلو آئس برآمد ،ڈسٹرکٹ ہری پور میں مسجد کے قریب ملزم سے 310گرام چرس برآمد کر لی گئی ، انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید