راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سابقہ رنجش پر اپنے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیاگیا، تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل سابقہ رنجش پر اپنے دوست کو قتل کرنے والے ملزم اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا، پولیس کاکہنا ہے کہ ملزموں نے افطاری کے بہانے مقتول کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔