• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک، کرنٹ لگنے سے دو مزدور زخمی

ملتان، جہانیاں (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار) بوہڑ گیٹ اور جہانیاں میں دونامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں، دو مزدور وں کوپلازہ میں کام کے دوران کرنٹ لگ گیا، کچہری میں آنے والے شخص کی طبیعت خراب، کارڈیالوجی ہسپتال منتقل، آگ جلاتے ہوئے فاتر العقل شخص جھلس کر ہلاک ہو گیا، تفصیل کے مطابق بوہڑ گیٹ کے علاقے میں نامعلوم شخص جس کی عمر تقریباً 60 سال معلوم ہوئی مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس شناخت نہ ہونے پر لاش ریسکیو 1122کی مدد سے نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کردی، ایس پی چوک کے قریب دو مزدور وں کوپلازہ میں کام کے دوران کرنٹ لگ گیا، حادثہ لوہے کی پلیٹ کے ساتھ مین الیکٹرک وائر کے لگنے سے پیش آیا،زخمیوں کی شناخت نذر حسین ولد نذیر احمد عمر 44 سال، ساکن محمود کوٹ، اور فرحان ولد محمد رفیق عمر 18 سال، ساکن محمود کوٹ کے نام سے ہوئی،دونوں زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زمین کے تنازع پر کچہری میں آنے والے شخص کی طبیعت خراب ہو گئی،نعیم طارق اپنے والد محمد یار کے ہمراہ زمین کے تنازع سلسلے میں ایڈیشنل سیشنز عدالت میں پہنچے تو اچانک نعیم طارق کے سینے میں درد شروع ہوگیا، والد نے ریسکیو1122کو کال کرکے بلوایا تو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دینے کے بعد کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کر دیا، چک 4ٹی کا رہائشی فاتر العقل 35سالہ محمد فیاض گھر کے قریب آگ جلارہاتھا کہ اس کی زد میں آکر بری طرح جھلس گیا جسے طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال لایا گیا جہاں داکٹرز نے مذکورہ شخص کو برن یونٹ منتقل کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، جہانیاں 113 ٹئن آر ریلوے پھاٹک کے نزدیک سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، لاش کے قریب موٹر سائیکل بھی موجود تھی، متوفی کی عمر تقریباً 36 سال تھی، تاحال شناخت نہ ہو سکی، ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ملتان سے مزید