• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز و دیگر سامان لوٹ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔لاری اڈا میں محمود سے1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون,سندر میں وقاص سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں مکرم سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون, مناواں میں ذوالفقار سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون,ملت پارک میں مطلوب سے1 لاکھ 35ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گارڈن ٹاون اور جنوبی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی ساندہ اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید