• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلمہ چوک، سندراور گڑھی شاہو سے3افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ایدھی ترجمان کے مطابق کلمہ چوک میٹرو اسٹیشن کے قریب 60 سالہ بزرگ کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی دوسرے واقعہ میں سندر کے علاقے مل گاؤں کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث جان کی بازی ہار گیا جبکہ گڑھی شاہو کے مین بازار کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی تاحال جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی،
لاہور سے مزید