• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CTO لاہور کاتبلیغی اجتماع کا دورہ،مختلف پوائنٹس پرڈیوٹی کوچیک کیا

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا سالانہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر رائے ونڈ مرکز کا دورہ، مانیٹرنگ سرویلینس کنٹرول روم اور کیمپ آفس کا وزٹ، مختلف پوائنٹس پر ڈیوٹی کو چیک کیا اور بریفنگ دی، اضافی نفری بھی تعینات کر دی تی ٹی او لا ہو ر ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ دوسرا مرحلہ 13 نومبر سے شروع ہوکر 16 نومبر کو اختتام پذیر ہوگاایس ایس پی ٹریفک صدر زون ڈاکٹر فہد احمد تمام انتظامات کی مکمل سپرویعن پر مامور ہیں ڈویعنل افسران کی نگرانی میں 23 ڈی ایس پیز 160 انسپکٹرز اور900 کے قریب ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسسٹنٹس تعینات کیے گئے ہیں، 18 فورک لفٹرز، 9 بریک ڈاؤنز اور 2 کرینز بھی ڈیوٹی پر موجود ہیںرائے ونڈ میں مانیٹرنگ اور سرویلنس کیلئے سپیشل کنٹرول روم اور کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا ہے۔سی ٹی او لا ہو ر ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ شرکاء اجتماع کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 6 سٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ کہیں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیںراستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جا رہی ھے، ایمبولینسز اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے تمام روڈز کو کلیئر رکھا جائے گا ٹریفک وارڈنز کو مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی جی ٹی روڈ سے آنے والے شرکاء کو براستہ کالا شاہ کاکو انٹرچینج موٹروے کے ذریعے ٹھوکر نیازبیگ بھجوایا جا رہا ھے۔سی ٹی او لا ہو ر ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد کی طرف سے آنے والے شرکاء کو براستہ موٹروے ٹھوکر نیازبیگ رائے ونڈ بھجوایا جا رہا ھے اوکاڑہ کی طرف سے آنے والے شرکاء براستہ مانگابائی پاس رائیونڈ اجتماع میں پہنچیں گے۔قصور کی طرف سے آنے والے شرکاء براستہ للیانی صوئے آصل پارکنگ میں جاسکتے ہیں بھٹی چوک سے آنے والی گاڑیوں کو بارہ مسجد چوک سے نثار ملز چوک پارکنگ میں بھجوایا جارہا ھے خواص روڈ اور سندر روڈ کو ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے کلیئر رکھا گیا ہے کوئی بھی گاڑی شاہدرہ چوک یا سگیاں پل، بند روڈ سے رائے ونڈ نہیں بھجوائی جائے گی یگر صوبوں سے آنے والے شرکاء موٹروے اور لاہور رنگ روڈ استعمال کریں گے۔
لاہور سے مزید