• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے،علی مددجتک

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وزیرِ اعلیٰ نے صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا کر صوبے کی عوام کے دل جیت لیے ہیں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ بلوچستان میں پہلی بار ایسے جامع منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کا براہِ راست فائدہ عام عوام تک پہنچ رہا ہے خصوصاً صوبے کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے انہیں بیرونِ ملک کے معروف تعلیمی اداروں میں داخلے کی سہولت فراہم کرنا تعلیم دوستی کی واضح مثال ہے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز ہوئی ہے بلوچستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
کوئٹہ سے مزید