• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت پی بی 44کو یکسر بھول چکی ہے

کوئٹہ( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے مرکزی رہنما پی بی 44 کے سرکردہ رہنما پرنس میر عبدالباقی لہڑی نے مرکزی اور صوبائی قیادت سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری 30سالہ خدمات کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے ہم نے پی بی 44 میں پارٹی کی جڑوں کو مضبوط کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے ایم پی اے کو اپنے حلقہ سے بھاری اکثریت سےکامیاب کرایا مگر افسوس ہے کہ کہنہ مشق سیاستدان کو اپنے ہی حلقہ میں کوئی اہمیت نہیں دی جارہی اور نئے بندوں اور من پسند لوگوں کی کی باتوں کو پیش نظر رکھا جارہا ہے اگر یہی حالت رہی تو حلقہ کے کارکن اور علاقہ مکین پارٹی سے ایک بددل ہوکر بیٹھ جائیں گے کیونکہ حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہورہے ہیں امید ہے کہ صوبائی اور مرکزی قیادت پریس اپیل پر غور کرگے اور معاملات کو حل کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید