کراچی (اسد ابن حسن)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مزید 13سینئر افسران کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ نمبر 97/25درج کر لیا گیا ہے جس کی خبر دو یوم قبل "جنگ" میں شائع ہو چکی تھی۔ اپ تک نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے دو مقدمات میں 21 افسران نامزد ہو چکے ہیں۔ اس نئی ایف آئی آر میں نامزد افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹرز شہزاد حیدر، عامر نذیر، ڈپٹی ڈائریکٹرز حیدر عباس، ندیم خان، سلمان اعوان، انسپکٹرز سالک علی، عثمان بشارت، ظہیر عباس نیازی، سب انسپکٹرز میاں عرفان سب انسپکٹر اور ایس ایچ او، محمد بلال سب انسپکٹر سمیت 13 افراد کے خلاف جعلی کال سینٹرز سے 25 کروڑ روپے رشوت لینے کے الزام پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یاد رھے کہ شہزاد حیدر ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سندھ بھی رہ چکے ہیں۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے افسران کے خلاف اینٹی کرشن سرکل اسلام آباد میں درج نئے مقدمے میں رات دیر گئے تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی تھی۔ تفتیش کرنے کے لیے تین رکنی ٹیم بنا دی گئی ہے جس کے سربراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں اور تحقیقات کی نگرانی ڈائریکٹر شہزاد بخاری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر افضل نیازی کر رہے ہیں۔