• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا بحری جہاز PNS SAIF دوستانہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان نیوی کا جہاز PNS SAIF بنگلہ دیش کے چٹگام بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے جہاں یہ چار روزہ دوستانہ دورے پر ہے، جس کا مقصد دونوں برادرممالک کے تعلقات اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ جہاز 12 نومبر کو روانہ ہوگا۔ چٹگام نیول زون کے چیف اسٹاف آفیسر نے جہاز کے کمانڈر اور عملے کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ بنگلہ دیش نیوی کے ایک آرکسٹرا گروپ نے روایتی انداز میں بینڈ پیش کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے نمائندے اور بنگلہ دیش نیوی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ جہاز کے دورے کے دوران، کمانڈر اور آفیسرز چٹگام نیول ریجن، بنگلہ دیش نیوی فلیٹ کے کمانڈر اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈاک یارڈ سے ملاقات کریں گے، جبکہ اہلکار مختلف تاریخی اور سیاحتی مقامات اور نیول جہازوں و اڈوں کا دورہ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید