کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد آصف اور محمد حسنین نے آئی بی ایس ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنےدوسرے میچز میں کامیابی حاصل کرلی ۔ دوحہ میں پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے چینی کھلاڑی کاؤ زئی کو 4-1،محمد آصف نے بحرین کے حبیب صباح کو 4-2 سے شکست دی۔ میچ کے دوران محمد آصف نے 50، 50 کے تین بریک بھی کھیلے۔ محمد حسنین نے مصری کھلاڑی ہشام سواکی کو4-1 سے زیر کیا۔ شاہد آفتاب کو پولش کھلاڑی نے ہرا دیا۔