• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈےانٹرنیشنل سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ علی نقوی ۔ سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ پہلا ون ڈے میں الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز ، سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔ دوسرا میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز، الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔ آخری میچ میںالیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز ، سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید