کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان برسبین میں پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا، اس سے کرکٹ آسٹریلیا کو پاکستانی رقم کے مطابق تقریباً 18 کروڑ 17 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ میچ میں چھ اوورز سے کم کا کھیل ہوا ۔ چھ سے کم اوورز ہونے کے باعث31 ہزار 74 کرکٹ فینز مکمل ری فنڈ مل کے حق دار قرار پائے ۔ بھارت نے 4.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے52رنز بنائے تھے ۔ آسٹریلیا کوٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔