کراچی (جنگ نیوز) انجمن سادات امروہہ کے سابق سیکرٹری برائے کھیل سید صفدر صادق کا جون ایلیاء کی 23ویں برسیکے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جون ایلیاء ایک روایت شکن شاعر تھے وہ جو بھی لکھتے خوب لکھتے انہوں نے پاکستان کے ساتھ امروہہ کا نام بھی دنیا میں روشن رکھا ہوا ہے،اتنا عرصہ بیت جانے کے بعد بھی جون کا نام آج کی نوجوان نسل میں زندہ ہے۔