• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام چھاتی کے سرطان پر سیمینار کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چھاتی کے سرطان کے یوم کے موقع پر، سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ بایومیڈیکل انجینئرنگ کے زیرِ اہتمام، PASTIC اورEU پروجیکٹ BIOMED 5.0 کے تعاون سے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی اور تعلیم پر مرکوز، ”کینسر کے خلاف جنگ میں علاج سے ہٹ کر نفسیات، غذائیت اور سائنس کاکردار“ کے موضوع پر ایک فکرانگیز سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بریسٹ کینسر، اس کی روک تھام اور علاج کے حوالے سے اہم مسائل پر بات کرنے کے لیے ڈاکٹر یابندا، ڈاکٹر سندس دستگیر، ڈاکٹر قدسیہ طارق، ڈاکٹر بینا حسن، انجینئر اقصیٰ،ڈاکٹر طاہرہ محسن، ثمر عابدی، مدثر نذیر سمیت دیگر ماہرین اور کمیونٹی کے اراکین کو مدعو کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ذاکر علی خان فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن مسز ارم اکبر علی خان تھیں، ذاکر علی خان فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن محترمہ ارم اکبر علی خان نے چھاتی کے سرطان سے نمٹنے میں ابتدائی تشخیص اور تعلیم و شعور کی اہمیت پر زور دیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید