کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریامیں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا ،پولیس نے ساتھی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ،مقابلہ کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ایک راہ گیر 20 سالہ حسنین ولد مدثر بھی زخمی ہوا ، پولیس کے مطابق ہلاک ڈکیت کی شناخت اسامہ اورزخمی کی شناخت نورمحمد کے نام سے کی گئی ہے ۔