کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران کراچی مشاورت حاجی فضیل رضا عطاری نے کہا ہے کہ دنیا کے معمولات کو انجام دینے کیلئے گفتگو کی ضرورت رہتی ہے لیکن غیر ضروری گفتگو سے خاموشی بہتر ہے، جھوٹ، غیبت، چغلی، دل آزاری، ایذا رسانی یا گناہ پر مبنی گفتگو قابلِ مذمت ہے اور جو بات ضروری نہیں اس سے بھی اجتناب کرنا بہتر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایصال ثواب کے اجتماع سے بیان کرتے ہوئےکیا۔