• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس او کےنو منتخب صدر سے نظریاتی استقامت اور اخلاقی تربیت کی امید ہے، شبیر میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی انتخابات میں برادر سید محمد فتح رضوی کو اکثریت رائے سے دو سالہ مدت کےلیے تنظیم کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا، یہ انتخاب مرکزی جعفریہ طلباء کنونشن کے دوران عمل میں آیا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے طلباء، صوبائی نمائندگان اور ضلعی صدور نے شرکت کی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تنظیم کے نو منتخب صدر سے توقع ہے کہ وہ نظریاتی استقامت،تعلیم کے فروغ اور طلباء کے حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم کردار ادا اور نظریاتی بیداری کو تنظیم کا شعار بنائیں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید