• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، ای چالان کیخلاف درخواست، سندھ حکومت اور ڈی آئی جی ٹریفک کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ای چالان کے خلاف کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر حکومت سندھ اورڈی آئی جی ٹریفک کو 25نومبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے، درخواست گزار صدر بس اونرز ایسوسی ایشن فارق احمد نے کہا کہ ای چالان اور بھاری جرمانے غیر قانونی اور ظالمانہ ہیں، نوٹیفکیشن میں غیر ضروری طورپر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، پہلے چالان پر 2 لاکھ جبکہ دوسرا چالان 3 لاکھ کا رکھا گیا ہے، چھت پر مسافر بیٹھنے پر 15 ہزار جرمانہ رکھا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید