کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے چنیسر گوٹھ میں میگا ریکوری کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 950سے زائد صارفین کو بل ادائیگی، موقع پر شکایات کے حل اور نئے کنکشن کی درخواستوں سمیت مختلف سہولتیں فراہم کی گئیں،کیمپ میں علاقے کے سینئر نمائند وں نے بھی شرکت کی اور کے الیکٹرک کی کاوشوں کو سراہاجولائی کے آغاز سے اب تک کے الیکٹرک 40سے زائد ایسے کیمپس کے ذریعے 10 ہزار سے زائد صارفین کو اُن کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کر چکا ہے۔