• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین روزہ پاکستان گرین اینڈ ریزیلینٹ بلڈنگ کانفرنس اختتام پذیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تین روزہ پاکستان گرین اینڈ ریزیلینٹ بلڈنگ کانفرنس 2025 اختتام پذیر ہوگئی، جس میں وفاقی و صوبائی محکموں، نجی شعبے، مالیاتی اداروں اور ترقیاتی تنظیموں کے نمائند وں نے بھرپور شرکت کی۔کانفرنس کا مقصد ملک میں پائیدار، توانائی کے لحاظ سے مؤثر اور ماحول دوست تعمیرات کے فروغ کے لیے عملی حکمتِ عملیوں اور پالیسی تجاویز پر اتفاق رائے پیدا کرنا تھا ،وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی سیکرٹری عائشہ موریانی نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان کی جانب سے کیے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان گرین بلڈنگ کوڈ 2023، گرین ٹیکسانومی اور کلائمٹ رسک اسکریننگ گائیڈ لائنز 2024پائیداری کو قومی ترقیاتی منصوبہ بندی کا لازمی جزو بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید