کراچی (پ ر) انجمن سادات امروہہ کے زیر اہتمام کمیونٹی سینٹر ایف بی ایریا میں ڈاکٹر بلال نقوی کی ادبی خدمات کے 50 سال مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں تقریب جشن زریں کا انعقاد کیا گیا ،صدارت پروفیسر سحر انصاری نے کی ،مہمان مقررین میں ڈاکٹر سید جعفر احمد ،فراست رضوی، ہادی عسکری اور سید محمد سبطین شامل تھے ،نظامت کے فرائض ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر نے انجام د یئے،مقررین نے ڈاکٹر بلال نقوی کی ادبی خدمات پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔