لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقو ں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیاباغبانپورہ میں مظہر کے گھر سے2لاکھ 80ہزار اور موبائل فون,لوہاری گیٹ میں سلمان سے 70 ہزار اور موبائل فون ، کوٹ لکھپت میں فرزند سے 1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاون میں توقیر سے 2لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاونی میں سکندر سے1 لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.غازی آباد اور انارکلی سے گاڑیاں جبکہ جوہر ٹاون گلشن راوی اور مصری شاہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔