لاہور(خبرنگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج اور نائب امیر مولانا عبد الرؤف مکی،ڈھاکہ میں 15 نومبر کو سہروردی میدان میں منعقد ہونے والی”عالمی ختم نبوت کانفرنس“ میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئے ۔ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج اور مولانا عبد الرؤف مکی ڈھاکہ میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس میں خطاب کریں گے ۔وہ اس دوران مختلف شہروں اور دینی مدارس میں ختم نبوت کانفرنسوں، جلسوں سیمیناراوردیگرپروگراموں سے بھی خطاب کریں گے۔