• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال ؒ نے قوم کو نئی سوچ دی ، قائداعظم ؒ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے شاعر مشرق و مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کے اندر آزادی کی تڑپ پیدا کی۔ علامہ اقبال ؒ نے قوم کو نئی سوچ دی اور قائداعظم ؒ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے۔ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کے شعور کو اجاگر کیا۔ قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبال ؒ کا بہت بڑا احسان تھا۔ فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہو کر ہم علامہ اقبالؒ سے اظہار محبت کا بہترین حق ادا کر سکتے ہیں۔ علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان کو ایک عظیم ریاست بنایا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
لاہور سے مزید