لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان نے حمیدیۂ یفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ حفظِ قرآن گریجویشن تقریب 2025 میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب میں رانا محمد اقبال خان نے کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان حفظِ کرام ہماری قوم کا فخر ہیں اور قرآنِ پاک کو حفظ کرنا ایک عظیم سعادت اور ذمہ داری ہے