لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارفہ زہرہ کی وفات علم و ادب کے اُس روشن باب کا اختتام ہے ۔ رانا سکندر حیات مرحومہ نے خاندان کے ساتھ ساتھ ان کے سوگوار شاگردوں سے بھی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔