لاہور (اے پی پی) پنجاب یونیورسٹی لاہور میں 3 روزہ صحافی سمِٹ 2025 آج سے شروع ہو گی۔ اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرہوں گے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ،پرووائس چانسلرڈاکٹر خالد محمود،پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر عائشہ اشفاق،معروف صحافی سہیل وڑائچ، سلمان غنی ،اسد بیگ بھی خطاب کریں گے۔