• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، نامعلوم افراد نے سابق ناظم اول خان کو قتل اور ساتھی کو زخمی کردیا

پشاور(کرائمرپورٹر) پشاور کے علاقے سول کوارٹرز روڈ پر نامعلوم افراد نے سابق ناظم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔ مقتول عوامی نیشنل پارٹی کے سابق کونسلر اور سماجی شخصیت تھے ۔ پولیس کے مطابق سابق ناظم اول خان ولد واصل خان ساکن شاہ قبول کو تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود سول کوارٹرز روڈ پرنشانہ بنایاگیا ہے،قاتلانہ حملے میں ان کے ساتھ موجود ساتھی کرامت ولد کریم بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ مقتول اول خان کا ڈبگری گارڈن میں اپنا دفتر بھی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی یکہ توت سعید الرحمن دیگر پولیس ٹیموں کے ہمراہ پہنچ گئے تھے اور انہوں نے کرائم سین کو سیل کرکے اہم شواہد اکٹھی کرلی ہیں ۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مجروح کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیاہے۔پولیس کا کہناہے کہ مقتول اول خان پراپرٹی کا کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ کار پارکنگ اور ہوٹلنگ کے کاروبار سے بھی وابستہ تھا۔پولیس کا کہناہے کہ مقتول کے ورثاءکی رپورٹ پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
پشاور سے مزید