• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس؛ پی ٹی آئی کے ارکان کا شدید احتجاج / نعرے بازی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی اجلاس ؛ پی ٹی آئی ارکان کاشدید احتجاج اور نعرے بازی،اپوزیشن ارکان بانی پی ٹی آئی کی تصاویر والے پوسٹر اٹھا کر ایوان میں آگئے اور شدید نعرے بازی شروع کر دی،پی ٹی آئی اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ،جمہوریت زندہ باد ،آمریت مردہ باد کے نعرے ایوان میں اذان دی ۔قومی اسمبلی اجلاس میں پیر کی شام پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے آغاز میں مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن بلال فاروق تارڑ نے رکنیت کا حلف اٹھا یا۔ حلف برداری کے فوراً بعد ایوان میں سیاسی گرما گرمی شروع گئی۔اپوزیشن ارکان بانی پی ٹی آئی کی تصاویر والے پوسٹر اٹھا کر ایوان میں آگئے اور شدید نعرے بازی شروع کر دی۔انہوں نے نعرے لگائے کہظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے۔کون بچائے گا پاکستان ۔عمران خان ۔نہ وہ باغی نہ غدار ، قیدی نمبر 804۔ہم لے کے رہیں گے آزادی۔بہت دیر تک ایوان میں یہ نعرے گونجتے رہے۔پی ٹی آئی اراکین اسپیکر کے ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور نعرے لگاتے رہے۔
اہم خبریں سے مزید