• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد منشیات فورس نے 5خواتین سمیت 8منشیات کےسمگلروں کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 5 خواتین سمیت 8 مبینہ منشیات سمگلروں کوگرفتار کر کے 8 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی97.165 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ، مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔علامہ اقبال ائیرپورٹ پر جدہ جانیوالی خاتون سمیت 2 مسافروں کے سامان سے کپڑوں میں جذب 19 کلو آئس برآمد کی گئی ، اسی ائیر پورٹ پر ایک اور کاروائی کے دوران جدہ جانیوالے 3 مسافروں کےجوتوں سے 1.6 کلو آئس برآمد کر کے 2خواتین اور ایک مرد گرفتارکیا گیا ۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر برطانیہ جانیوالے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں چھپائی 64.565 کلو ہیروئن ، کالا باغ ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر خاتون کے سامان سے 6 کلو چرس ، رنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں کراچی بھیجے جانیوالے پارسل سے 1.2 کلو چرس برآمد ہوئی ، کراچی میں مسافر خاتون کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس ، بھکر روڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کر لی ، کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید