• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روات ، گھرمیں سوئے ہوئے شخص کو سر میں فائرمار کرقتل کردیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ روات کے علاقہ میں گھرمیں سوئے ہوئے شخص کو سر میں فائرمار کرقتل کردیاگیا،پولیس کو شہزاد ملک نے بتایاکہ میرے والد سوزوکی چلاتے تھے ، رات کوہم سب والدہ اور بھائی اور ہمشیرہ اپنے کمرے میں جبکہ میرے والد الفت حسین اپنے کمرے میں سو رہے تھے رات 3 بجے فائر کی آواز ہمارے گھر کے صحن سے آئی تو میں اور برادرم شعیب اختر جاگ گئے جبکہ ساتھ والے گھر سے چچا اظہر محمود بھی جاگ کر باہر صحن میں آ گئے والد کے کمرے میں ادھر ادھر دیکھا لیکن ہمیں کچھ نظر نہ آیا ہم نے سمجھا والد اپنے کمرے میں سو رہے ہیں ہم دونوں بھائی اور چچا اظہر محمود دوبارہ اپنے اپنے کمروں میں جا کر سو گئے۔ صبح ساڑھے پانچ بجے میں نماز پڑھنے کے لیے اٹھا اور وضو کرکے والد کے کمرے کی طرف گیا تا کہ ان کو اٹھاؤں کمرے کی لائٹ آن کی تو دیکھا والد کے سر میں فائر لگا ہوا ہے جبکہ تکیہ پر اور بستر پر خون لگا ہوا ہے ہماری کسی کیساتھ دشمنی نہ ہے کسی نا معلوم شخص یا اشخاص نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر میرے والد کو سر میں فائر ما ر کر قتل کر دیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید