• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی کیب کے ڈرائیورکیخلاف بچے کے قتل بالسبب کامقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نجی کیب کے ڈرائیورکے خلاف خاتون سواری کے بچے کے قتل بالسبب کامقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ صدرواہ کو فریحہ پرویز نے بتایا کہ سائلہ کے شوہر نے 22 اگست 25 کوواہ جنرل ہسپتال سے ایک ان ڈرائیو گاڑی کروائی کیونکہ سائل اس وقت حمل سے تھی اور واہ جنرل ہسپتال سے ڈاکٹروں نے سائلہ کو ہولی فیملی ہسپتال ریفر کر دیا جس پر ڈرائیور ابرار صادق آلٹو گاڑی پر آیا جو کہ نہایت بدتمیز تھا اور سگریٹ پی رہا تھا میرے شوہر نے اس کو روکا کہ سائلہ حمل سے ہے ، گاڑی آرام سے چلاؤ اور سگریٹ نہ پیو جس پر ڈرائیور سیخ پا ہو گیا اور سائلہ اور دیگر لوگوں سے لڑنے لگا بعد از ں اس نے سائلہ کے شوہر کو سائلہ کو گاڑی سے نکالا۔مذکورہ ڈرائیور نے ایک مکہ سائلہ کے پیٹ پر مارا جس سے سائلہ کا خون آنا شروع ہو گیا ۔سائلہ کو دوسری ٹیکسی کے ذریعے ہولی فیملی بھیجابعد میں ڈرائیور کے مکے کی وجہ سے سائلہ نے سات ماہ کے بچے کو جنم دیا جو بچہ پیدائش کے بعدچھ سے سات دن زندہ رہنے کے بعدپمز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
اسلام آباد سے مزید