• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،ایک شادی شدہ لڑکی سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک شادی شدہ لڑکی سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ کوٹھاکلاں میں 24سالہ شادی شدہ لڑکی پراسرارطورپردم توٖڑگئی ،اے ایس آئی منیرحسین نے بتایاکہ (ح)کوتین دن قبل پیٹ میں شدیددردہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئی جسے ہسپتال لےجایاگیاجہاں وہ اتوارکوانتقال کرگئی پولیس کے مطابق ڈاکٹروں کاکہنا ہے اس نے کوئی زہریلی شے کھائی ،اس کاپوسٹ مارٹم کروالیاگیاہے رپورٹ ملنے پرموت کی وجہ کاتعین ہوسکے گا،ادھر الہ آباد میں 42سالہ محمدسلطان کمرے میں مردہ پایاگیا،ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی کال پر موقع پرپہنچے جہاں گھروالوں نے بتایاکہ وہ گھرمیں اکیلاتھااور اس نے خودکوکمرے میں بندکرلیاتھا کمرے کادروازہ توڑ کردیکھاسلطان کمرے میں مردہ پایاگیا،آرآئی سی میں زیرعلاج اڈیالہ جیل کاحوالاتی دم توڑ گیا۔
اسلام آباد سے مزید