راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں وارداتیں ، شہری کار ،10 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 4موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ نیوٹاؤن کےعلاقہ کمرشل مارکیٹ میں طلال ارشد سے ڈرا دھمکا کر 2 موبائل ، لیپ ٹاپ اور3ہزار روپے ،،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سٹیڈیم روڈ پرسانول علی کو ڈرا دھمکا کر اس سے موبائل چھین لیاگیا،تھانہ کینٹ کے علاقہ صدرمیں بلوچستان ڈرائی فروٹ شاپ سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ پانچ ہزار روپے ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ این ایل سی چوک میں محمد یٰسین سے گن پوائنٹ پر 5ہزار روپے اور موبائل چھین لیاگیا،چاہ سلطان میں محمد قیوم کے فرنیچر کے کارخانہ سے رندہ، گرینڈر مشین و دیگر سامان ،کمیٹی چوک میں احمد جاوید کی دکان سے سلائی جوکی مشین، ڈرل مشین و دیگر سامان،ٹرانسفارمر چوک میں افتخار حسین کے آفس کا تالہ توڑ کر اندر سے ڈی وی آرکیمرہ، کمپیوٹر،ایل ای ڈی و دیگر سامان ،شکریال میں شیر بہادر کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے ،پشاور روڈ لین 4میں شہزاد یوسف کے گھرسے سونا مالیتی 12لاکھ روپے،پیپلزکالونی میں شہری کے گھر کے تالے توڑ کر گھریلو سامان مالیتی 50ہزار روپے ،شاہ خالد کالونی میں شہری کے گھر کا دروازہ توڑ کر کیش و بونڈز مالیتی 20لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔