راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)بنی پولیس نے گن پوائنٹ پرتاجرکولوٹنے کی ایف آئی آرکاٹنے کی بجائے گمشدگی کی رپٹ تھمادی ،6نومبر کی صبح صبح پولٹری ڈیلر عزیر احسن اپنی گاڑی میں باغ سرداراں مرغی منڈی جارہا تھا جب وہ خیابان سرسید سے نکل کرمنڈی کے قریب پہنچا تو 2موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پراس کی گاڑی روک لی اور اسلحہ کی نوک پراس سے موبائل فون اوربٹواجس میں 70سے 75ہزار روپے،اصل شناختی کارڈ، کریڈٹ کارڈ،ڈیبٹ کارڈ،یوبی ایل کاچیک ،9ایم ایم پسٹل کالائسنس تھا چھین کر فرار ہوگئے۔