راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نیومورگاہ روڈ پر نومولودبچے کی نعش کھائی میں پھینک دی گئی ، تھانہ مورگاہ کو ڈی ایف سی رضوان نذیر نے بتایاکہ کہ میں نیو مورگاہ روڈ پر ایک بیکری کے سامنے پیدل جا رہا تھا جہاں سامنے دیکھا تو لوگوں کا ہجوم تھا وہاں کھائی میں لاوارث نومولود بچے کی نعش نیلے رنگ کے کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی۔