• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ٹریفک ای چالان سسٹم شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں ٹریفک ای چالان سسٹم شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار نظام کے ذریعے چالان ہوں گے ، رواں سال اگست میں راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ای چالاننگ کے لئے سافٹ وئیر کی تنصیب کردی گئی تھی اور سافٹ وئیرنے آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کردیاتھا ،اس حوالے سےگزشتہ روزسیف سٹی اور ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے ایک مشترکہ ویڈیو پیغام میں کہاگیاہےکہ راولپنڈی میں خودکار ای چالان ٹریفک سسٹم فعال کیا جارہا جس کے بعد سیف سٹی کیمروں سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی نشان دہی کرتے ہوئے ای چالان کئے جائیں گے ،سیف سٹی ای چالان دراصل ایک خودکار ٹریفک جرمانہ سسٹم ہے جو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرتا ہے،زیبراکراسنگ ،لین ،لائن کی خلاف ورزی ،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے ،موٹرسائیکل سواروں کے ہیلمٹ نہ پہننے اور ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیاں آٹومیٹک طریقے سے ریکارڈ ہوں گی ، خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کے مالک کے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے یا ای میل کے ذریعے چالان بھیجا جائے گا ،جرمانہ وقت پر ادانہ کرنے پرقانونی کارروائی ہوگی ۔
اسلام آباد سے مزید